ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ نےملک ریاض کی بیٹیوں کو گرفتار کرنے سے روکدیا

سیشن کورٹ نےملک ریاض کی بیٹیوں کو گرفتار کرنے سے روکدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار)ماڈل عظمی خان پرتشدد کا معاملہ، سیشن کورٹ نےملک ریاض کی تینوں بیٹیوں کو15 جون تک گرفتارکرنے سےروک دیا،عدالت نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فرخ حسین نےآمنہ ملک ،پشمینہ ملک اورعنبر ملک کی عبوری درخواست پرسماعت کی،دوران سماعت تینوں ملزمائیں عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کرائی،درخواست گزارخواتین نے موقف اختیار کیا کہ وہ بے قصورہیں، پولیس نےحقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، آمنہ ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ادکارہ عظمی خان کا انکےشوہرکےساتھ افیئرتھا۔

ان کی شادی شدہ زندگی کوعظمی خان تباہ کرنا چاہتی تھی،خاتون کو بارہاوراننگ دی مگر وہ باز نہیں آئی،عدالت درخواست ضمانت منظور کرنےکا حکم دے،درخواست گزار وکلا نےموقف اختیار کیا کہ درخواست گزارخواتین شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، پولیس کی جانب سےگرفتاری کا خدشہ ہے،وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرنےکا حکم دے،عدالت نے تینوں خواتین کو گرفتارکرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی اورسماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف اور صف اول کی اداکارہ  عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی موبائل کیمرے سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا  ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے کی جانب  عظمیٰ خان کھڑی ہیں جبکہ ان کے آگے کالے رنگ کے کپڑوں میں ان کی بہن ہمار خان موجود ہیں اور دونوں ڈری اور سہمی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں خاتون اداکارہ پر اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا الزام عائد کر رہی ہے تاہم ابھی اس ویڈیو سےمتعلق کسی سطح پر تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے جبکہ اداکارہ کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer