پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست عدالت عالیہ میں جمع کروا دی گئی۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، پاکستان میں حکومت نے بلاجواز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، حکومت اپنے اس آئینی ذمہ داری کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer