لیسکو ملازمین بجلی نادہندگان کے تشدد کیخلاف سراپا احتجاج

لیسکو ملازمین بجلی نادہندگان کے تشدد کیخلاف سراپا احتجاج
کیپشن: City42- LESCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو صحافی کالونی سب ڈویژن کے لائن سٹاف کو بجلی کے نادہندگان نے کنکشن منقطع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملازمین نے واقعے کے خلاف شالامار کمپلیکس کے سامنے احتجاج کیا۔

 سٹی42 ذرائع کے مطابق احتجاج کی قیادت سینئر رہنما پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین ساجد کاظمی نے کی، جس میں ملازمین نے بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں نے تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف نعری بازی کی، ساجد کاظمی نے کہا کہ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ایسٹرن سرکل میں تیسری بار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی سیکیورٹی کے بغیر بااثر افراد کیخلاف آپریشن مشکل ہو جاتا ہے، اس لئے حکومتی سطح پر ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔