سٹی 42: شہرکےمختلف مقامات پربارش،موسم خوشگوارہوگیا
اقبال ٹاؤن اوراطراف میں موسلادھار بارش،بجلی غائب ہوگئی ۔
کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن اوراطراف میں بارش ہے ۔ جوہر ٹاؤن ، فیروز پور روڈ ، اورکاہنہ اوراطراف کےعلاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے ۔
شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے ۔ تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ شہر لاہور کا موسم بارش سے حسین ہوگیا
لاہور میں بارش سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کا کم از کم درجہ حرارت 27ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔