عرفان ملک: لاہور کی نیو اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ایم زیڈ پلازہ کی چوتھی منزل پر قائم کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سےایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق فائر فائٹنگ مکمل کرنے کے بعد کولنگ پراسس اور سیکنڈری سرچ کے دوران ایک شخص کی باڈی ملی ہے،متعلقہ شخص کو سی پی آر کرتے ہوئے ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے،جاں بحق شخص کی شناخت وسیم عمر 35 سال سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جائے وقوعہ پر 7 فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز، 2 اسپیشلائزڈ ریسکیو وہیکلز، ایک ایمبولینس، 2 موٹر بائیکس اور 45 ریسکیورز نے کولنگ اور مانیٹرنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیوں کی نگرانی ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد چوہدری نے کی ۔