سٹی 42: خیبر پختونخوا میں کل رات سے ہونے والی تیز بارش کے باعث جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری ہوگئی ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر کے علاقے باڑہ زخہ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 3 افرادزخمی ہوئی ۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لوئر چترال میں موسلادھار بارش اور کلاؤڈ برسٹ سے فلیش فلڈ، 27 مکانات متاثر ہوئے ۔ فلیش فلڈ سے 4 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر، نقصانات کا تخمینہ جاری کردیا گیا ۔
