ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ کاہنہ: چھت گرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش، اضافی بوجھ ممکنہ وجہ قرار

سانحہ کاہنہ: چھت گرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش، اضافی بوجھ ممکنہ وجہ قرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے، جس میں حادثے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مخدوش اور کمزور چھت پر اضافی بوجھ پڑنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھت پر مٹی، ٹائلیں اور مزدوروں کی موجودگی سے وزن بڑھ گیا، جسے کمزور ڈھانچہ برداشت نہ کر سکا اور چھت منہدم ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کمرے میں 21 طالب علم موجود تھے۔ چھت گرنے سے سیمنٹ، مٹی، لوہے اور اینٹوں کا ملبہ بچوں پر آ گرا، جس کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اموات بچوں کے سروں پر اینٹیں اور بھاری ملبہ گرنے کے باعث ہوئیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق کم عمر بچوں کی کھوپڑی نسبتاً نازک ہونے کے باعث شدید چوٹیں جان لیوا ثابت ہوئیں۔

تحقیقاتی رپورٹ میں 14 بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی وجوہات کا جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ ماہرین کی آراء کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

حکومت نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔