ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے مالی سال کا آغاز، محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کر دیا

نئے مالی سال کا آغاز، محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے نئے مالی سال کے آغاز پر گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سے متعلق نئی شرحوں کا نفاذ کرتے ہوئے وصولیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس اور ٹوکن ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ 1001 سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 50 فیصد جبکہ 2001 سی سی سے زائد گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں 33 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس پر پہلے دی جانے والی 75 فیصد رعایت کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ رواں مالی سال میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی شرح 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

شہری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی پر 10 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر تین ماہ کے اندر 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ایکسائز حکام نے واضح کیا ہے کہ موٹر اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی صرف ای پے (ePay) کے ذریعے آن لائن کی جا سکے گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق نئے مالی سال میں 124 ارب روپے کے محصولات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے صوبہ بھر میں ٹیکس وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔