عمران یونس: لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ای ٹی) نے ای کیٹ 2026 کے فیز ٹو کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ امیدوار 15 جولائی تک آن لائن داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔
نتائج کے مطابق فرحین فاطمہ نے 360 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ محمد حسن 356 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد ابراہیم، وجیہہ عامر اور عمر عاصم نے 352، 352 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یو ای ٹی کے مطابق ای کیٹ فیز ٹو میں رواں سال 24 ہزار 288 امیدواروں نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔