شہزاد خان ابدالی:حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 پیسے فی کلو کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم زمینی صورتحال میں شہریوں کو سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں، جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔