ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور معصوم بچے میں  ایچ آئی وی کی تصدیق 

ایک اور معصوم بچے میں  ایچ آئی وی کی تصدیق 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم رند)ایک اور معصوم بچہ ایچ آئی وی کا شکارہوگیا۔
کراچی کے علاقے پٹھان کالونی کے رہائشی 3سالہ بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی،متاثرہ بچے کا تین مختلف کٹس پر ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق بچے کا علاج ولیکا اسپتال میں ہوا تھا،علاج کے بعد سے بچے کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی،جب بچے کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔والدین کے مطابق ولیکا اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ہمارا بچہ آیچ آئی وی کا شکار ہوا،پٹھان کالونی میں اب تک 107 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ پٹھان کالونی میں ایچ آئی وی سے 9 اموات بھی ہوچکی ہیں۔