سٹی42: 9مئی 2023 کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور دوسرے تین تشدد کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
نو مئی 2023 کو لاہور میں تھانہ شادمان کو آگ لگا دینے اور سنگین تشدد کے تین دوسرے مقدمات کی سماعتیں آج ہوئیں۔
لاہور کی جیل میں عدالت لگائی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے چاروں مقدمات کی سماعت کی
7 گواہوں نے ملزموں کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرائیں۔اب تک اے ٹی سی جج منظر علی گل نے مجموعی طور پر 198 گواہوں کے ریکارڈ کر لئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں چار مقدمات کی یکے بعد دیگرے سماعت ہوئی۔ عدالت کی کاروائی 4بجے تک جاری رہی۔
سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر مقدمات کا ٹرائل تیزی سے جاری ہے۔
عدالت نے کل 2 جولائی کو مزید گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کر لیا۔
اس کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی پنجاب کی سابق صدر یاسمین راشد سمیت کئی اہم شخصیات ملزم ہیں جن پر فرد جرم 12 دسمبر 2024 کو لگائی گئی تھی۔ تب سے اب تک مقدمہ کی کارروائی تیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے طویل عرصہ تفتیشوں، شواہد کی ویری فیکیشن، شناخت پریڈوں اور ملزموں کی تلاش اور گرفتاریوں مین صرف کیا۔