ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتار واٹر ٹینکر نےموٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

 تیز رفتار واٹر ٹینکر نےموٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔

منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،  جہاں اس کی شناخت 21 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان کے نام سے کی گئی۔

متوفی نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی اور بنوری ٹاؤن مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس نے حادثے کے بعدواٹرٹینکرکوقبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور سرفراز ولد شہبازکوگرفتارکرکےتھانےمنتقل کردیا۔ گرفتارواٹرٹینکر ڈرائیورکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer