ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر آئے دن خبروں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بنتی ہیں، حال ہی میں ہانیہ عامر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چرچے ہیں اور اس کی وجہ صرف ان کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم سردار جی تھری ہی نہیں بلکہ ان کی ایک ہمشکل بھی ہیں۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکی کو ہانیہ عامر کا ’ڈپلیکیٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو ’بشریٰ میمن‘ نامی کراچی کی رہائشی نوجوان انفلوئنسر کی منگنی کی تقریب کی ہے۔
بشریٰ میمن ایک ولاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 40 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، اور انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
بشریٰ کی وائرل ویڈیو میں ان کا انداز، چہرے کے نقوش اور تاثرات اس قدر ہانیہ عامر سے ملتے جلتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں۔ کئی افراد نے کہا کہ پہلی نظر میں انہیں لگا کہ یہ ویڈیو خود ہانیہ عامر کی ہے۔
مداحوں نے دونوں شخصیات کا موازنہ کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا ’مجھے لگا یہ ہانیہ عامر ہیں‘، اور کسی نے لکھا ’مجھے لگا ہانیہ عامر کی بات پکی ہو گئی ہے۔‘