ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والد نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے بیٹی کو بچا لیا، ویڈیو دیکھیں

والد نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے بیٹی کو بچا لیا، ویڈیو دیکھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈزنی کروز شپ سے بیٹی کے گرنے پر والد نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، دونوں کو ریسکیو کرلیا گیا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے سمندر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، لڑکی کے والد نے اس وقت سمندر میں چھلانگ لگائی جب اس کی بیٹی ڈزنی کروز شپ سے سمندر میں گر گئی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی کروز شپ فلوریڈا واپسی کے سفر پر تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق بچی کے جہاز سے گرنے کے فوراً بعد والد نے وقت ضائع کئے بغیر سمندر میں چھلانگ لگا دی تاکہ اسے بچایا جا سکے۔ دونوں کو کروز شپ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا اور دوبارہ جہاز پر لے آیا گیا، سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

ڈزنی کروز لائن کے ترجمان کے مطابق، عملے نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں باپ بیٹی کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ خیریت سے ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف والد کی بے پناہ محبت کا عکاس ہے بلکہ ڈزنی کروز شپ کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی ایک مثال ہے۔