وقاص احمد: شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے18سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
ترجمان پو لیس کے مطابق زخمی احمد کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی ،حالت خطرے سے باہر ہے۔
اہلخانہ نےبیان دیا کہ احمد گھر کے باہر کھڑا تھا نامعلوم شخص نے گولی ماری ۔
ترجمان پو لیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔