ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

42 سالہ بھارتی اداکارہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

42 سالہ بھارتی اداکارہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹمارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا 42 سال کی عمر میں اچانک موت نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، اداکارہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جسے باقاعدہ طورپر آج جاری کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پوسٹ مارٹم میں بلڈپریشر  میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شیفالی باقاعدگی سے خالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں، مرنے سے قبل دوپہر کے وقت بھی شیفالی نے اپنا اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا تھا۔ وہ فٹ اور کم عمر دکھنے کیلئے ٹریٹمنٹ اور میڈیسن لے رہی تھیں۔

گزشتہ روز پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موت سے چند گھنٹے قبل شیفالی نے اپنی معمول کی دوائیں لیں اور دوپہر میں ایک اینٹی ایجنگ انجکشن بھی لگوایا، جو وہ پچھلے پانچ سے چھ سال سے ڈاکٹر کی نگرانی میں لے رہی تھیں۔

رات کے وقت ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہوگیا اور وہ شدید کپکپی کا شکار ہو گئیں، یہ بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خالی پیٹ دوا لینے سے ان کا بلڈ پریشر اچانک گر گیا، جس نے ان کی حالت مزید بگاڑ دی جو سنبھل نہ پائی۔