ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا، پی ٹی آئی نے نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھی لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےآج ہونے والےاجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پرغور کیا جائےگا،پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی جماعتی وابستگی کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط  میں  کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی کورٹ جاری کیا جائے۔

 پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کے توسط سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھا۔ 

خط کے مطابق 27 جون کو سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کا مختصر فیصلہ دیا، فیصلے کے آرڈر آف دی کورٹ میں صرف 10 ججز کے دستخط شامل ہیں۔