ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

امریکی صدر نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے، شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کردیا۔

دوسری جانب امریکا نے کیوبا پر سابق صدر جو بائیڈن کی پالیسی واپس لے کرسخت پالیسی بحال کردی ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق نئی پالیسی پر بھی دستخط کر دیے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔