ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا،بڑا مطالبہ

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا،بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 8روپے چھتیس پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرشہریوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔

رات گئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں، کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔ حکومت فوری ریلیف فراہم کرے ۔

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کومستردکردیا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستاہوناچاہیے، پیٹرول یاڈیزل مہنگاہوتاہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے۔

حکومت پیٹرولیم مصنوعات مہنگاکرنے کے بجائے جامع اقدامات کے ذریعے ریلیف دے ، نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے۔

یکم جولائی 2025 سے حکومت کی جانب سے پیٹرول 8روپے 36پیسے مہنگا کیا گیا اور  ڈیزل 10روپے 39پیسے مہنگا، ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسے ہوگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوچکاہے۔