فاران یامین: تھانہ فیکٹری ایریا کے اہلکار آپے سے باہر، پولیس اہلکاروں کا شہری عرفان پر تشدد، دیوار اور شٹر پر دے مارا، پولیس اہلکاروں کی تشدد کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر گئی۔
موبائل ویڈیو میں پولیس اہلکار کو شہری کو پکڑا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اچانک اہلکار غصہ میں آتا ہے اور شہری کو دیوار اور شٹر میں مارنا شروع کر دیتا ہے۔
قریب ہی موجود مختلف راہگیر نے پولیس تشدد کو موبائل کیمرے میں قید کر لیا۔پولیس کا تشدد اور شہری کوحراست میں لینے کے متعلق موقف دینے سے انکار، ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے موبائل نمبر بند کر دیا۔
تھانہ میں موجود اہلکاروں کا بھی جواب دینے سے انکار، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پولیس کے اعلی افسران نے بات کرنے سے منع کیا ہے۔
تشدد کے متعلق جواب پولیس کے اعلی افسران یا ایس ایچ او جواب دیں گے۔ ہمیں اجازت نہیں ۔
زیر حراست شہری پر کوئی مقدمہ ہے یا نہیں، یا کسی کیس میں مطلوب ہے، اس پر تھانے میں موجود اہلکار خاموش رہا۔
اشارہ کیا روکے کیوں نہیں؟ اہلکار شہری عرفان کے گھر پہنچے اور حراست میں لیا، اہلخانہ نےالزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے خواتین پر بھی تشدد کیا۔