ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، ایل پی جی مزید مہنگی

LPG
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جو جون کے لیے 1667 روپے 29 پیسے تھی اب 1889 روپے 57 پیسے کردی گئی ہے جب کہ نئی قیمتیں فوری نافذالعمل ہوگئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 19روپے بڑھ گئی جس کے بعد  فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 160 رو پے 13 پیسے ہو گئی۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ماہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا۔ موسم گرما کے دوران پہلی بار ایل پی جی کی قیمت میں اتنا خطیر اضافہ کیا گیا .

دوسری جانب حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے  اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کرلی، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر ،  ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 44  پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، ُپٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت  112 روپے 67 پیسے فی لیٹر  ہوگئی۔  

علاوہ ازیں لاہور  بھر میں غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے حوالے سے بھر پور کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا،اے سی کینٹ، اے سی ماڈل ٹاؤن اور اے سی سٹی نے اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، متعدد کو سربمہر کرکے مقدمات درج کروا دیئے گئے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer