سٹی42: پنجاب کابینہ میں ردو بدل، وزیراعظم نے منظوری دے دی، آئندہ چند روز میں ردوبدل کا امکان ہے۔
پنجاب کابینہ میں آئندہ چند روز میں ردوبدل کا امکان ہے، ووزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو ردوبدل کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کی روشنی میں انہیں کابینہ میں ردوبدل کی اجازت دی گئی ہے۔
کابینہ میں ردوبدل مرحلہ وار کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین افراد کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب میں گرفتار سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی وزارت فیاض چوہان یا اسد کھوکھر کو دینے پر غور کیا جارہا ہے۔