مانگامنڈی: نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج

مانگامنڈی: نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی: مانگامنڈی محلہ احمد آباد میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل، راستے پانی سے بھر گئے لوگوں کے گزرنے کے راستے بند، لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے جس پر اہل علاقہ کا شدید سراپا احتجاج ہیں۔

مانگا منڈی کے علاقہ محلہ احمد آباد کا اہم مسئلہ نکاسی آب کا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور اہل علاقہ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے۔ بارش کے پانی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئ ہیں اور بارش کے پانی کی وجہ سے محلہ پانی میں ڈوب گیا۔ شہری سابقہ حکومت کے منتخب نمائیدوں کو کوستے رہے۔

مزید پڑھیں:بارش نے تمام محکموں کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابقہ نمائندوں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے عوام سے کئے گئے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اورحکومت اپنی مدت پوری کرگئی اور اہل علاقہ دیکھتے ہی رہ گئے کہ کب ہمارے علاقے میں نکاسی آب کا مسلہ حل ہو گا۔ اس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔