سٹی 42: فیصل آباد میں منکی پاکس کی وباء بے قابو ہونے لگی۔متاثرہ مریضوں کے علاقہ کو قرنطینہ ڈکلئیر کردیا گیا ۔
الائیڈ ہسپتال ون میں زیر علاج مزید 2 مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ مریضوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے ۔محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کی جانب سے متاثرہ مریضوں کے علاقہ کو قرنطینہ ڈکلئیر کردیا گیا ۔
محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کاکہنا ہے کہ سرویلنس کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ یا محلہ میں دیگر کسی میں بھی ابھی علامات نہیں ہیں۔