ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک اور کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)  پنجاب اسمبلی کے ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کامیابی مل گئی۔ ن لیگ کے نامزد امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 289  میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ریٹرننگ افسر کے مطابق 11 میں سے9  امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے، پی پی 289 سے دسواں امیدوار بھی آج دستبردار ہوگیا۔

  واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے محمود قادر لغاری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پی پی 289 پر  25 جنوری کو پولنگ ہونا تھی۔