ویب ڈیسک: قومی شاہراہ پر پتوکی کے قریب کی بس میں آگ، مسافر بس لاہور سے بہاولنگر جارہی تھی، مسافر بس میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے۔
موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، تمام مسافر محفوظ ہیں، موٹروے پولیس نے مسافروں کو فوری طور پر بس سے بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈی ایس پی موٹروے پولیس اور پٹرولنگ افسران موقع پر موجود تھے، سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد امدادی کاروائی کی نگرانی کی، بس آگ کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی قریبی پٹرولنگ یونٹ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے بس کو فوراً سڑک سے ایک محفوظ مقام پر رکوایا اور تمام مسافروں کو فوری طور پر بس سے نیچے اتارنا شروع کردیا۔ چند ہی منٹوں میں بس میں سوار تمام 45 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔