ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حدِ نگاہ میں بہتری، موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

حدِ نگاہ میں بہتری، موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سینٹرل ریجن میں واقع مختلف موٹرویز اور شاہراہوں کو حد نگاہ میں بہتری کے بعد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

 اس قبل شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے تھے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔

لاہور ایسٹرن بائی پاس دھند کی شدت کے باعث مکمل طور پر بند کیا گیا تھا، موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی تھی۔