ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں سال 2026 کے پہلے مہمان کی آمد

ملتان میں سال 2026 کے پہلے مہمان کی آمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر رحمان)ملتان میں سال 2026 کا خوشیوں بھرا آغاز ہوا،فاطمہ جناح وومن ہسپتال میں سال 2026 کے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

  حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

 سال 2026 کی پہلی ننھی پری کا نام نور فاطمہ رکھا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق سال 2026 میں پیدا ہونے والی پہلی بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔

 بچی کے والد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری تو نئے سال کی خوشیاں ڈبل ہو چکی ہیں،والد کے مطابق ساری فیملی نور فاطمہ کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔