اویس کیانی : نئے سال کا آغاز ، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے 52 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا.
گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 26 روپے مقرر کردی گئی، قیمتوں کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایل پی جی فی کلو 1 روپے 56 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری کے ماہ کیلئے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔