ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد؛ درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

 Rape case at liaqat abad
کیپشن: Rape with daughter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں۔حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ حقیقی رشتوں پر بھی اعتبار نہیں رہا، لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں درندہ صفت باپ نے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کمسن بچے اور کام کی غرض سے دفاتر اور مارکیٹ جانے والی لڑکیاں، خواتین غیرمحفوظ ہیں، زیادتی، زہزانی،چوری، ڈکیتی اور قتل جیسی لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، ہوس کے پجاری گھات لگائے بیٹھے ہیں کہ کہیں کوئی لڑکی یا خاتون اکیلی نظر آئے اور اس کی عصمت دری کی جائے، سکیورٹی ادارے روایتی کارروائی کے بعد ملزموں کو باعزت بری کردیتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا، درندہ صفت باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں درندہ صفت باپ عبدالمنان نے بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں کوٹ لکھپت تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالمنان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ تاحال ملزم فرار ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer