ویب ڈیسک: سخت سردی میں تین منزلوں کی سیڑھیاں اتر کر گرا ہوا سویٹر لینے جانا کتنا مشکل کام ہے۔ اس کام سےتو نوجوان بھی جان چراتے ہیں۔۔ لیکن اگر دماغ کی بتی جلا لی جائے تو کچھ بھی مشکل نہیں۔
ایسا ہی کچھ کیا ماسکو کے ایک رہائشی نے جب اس کا سویٹر تیسری منزل سے نیچے جا گرا ۔ سردی بھی زیادہ ہو تو گرم فلیٹ چھوڑنا اور مشکل ہے تو انوکھا طریقہ اختیار کیا اس نوجوان نے اور اپنے پالتو کیکڑے کو ایک رسی سے باندھ کر نیچے روانہ کردیا جونہی کیکڑانے اپنی فطرت کے عین مطابق سویٹر کو اپنے جبڑوں میں جکڑا نوجوان نے اسے اوپر کھینچ لیا۔
View this post on Instagram
روسی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو مقبول ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کی ذہانت کو سراہا ہے۔