لہو جما دینے والی سردی برقرار

لہو جما دینے والی سردی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

       نتاشہ رحمن: شہر میں سردی کی لہربرقرار، جبکہ دوپہر میں سورج نے بادلوں کی اوڑھ  سے جھانکا تودھند کی شدت میں کمی آئی۔

شہر میں صبح اورشام کے اوقات میں دھند کے ڈیرے، جبکہ دوپہر میں سورج نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 90 سے75 فیصد تک ہے، جبکہ ہوا پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ماہرموسمیات محمد ثاقب نے کہا کہ پانچ جنوری سے مغربی ہواوں کا تیسرا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جس کےباعث شہرمیں ہلکی بارش ہونے کاامکان ہے۔

رواں ہفتے شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer