ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب میں موسمی تغیرات کے اثرات اور قدرتی آفات خصوصی طور پر سیلاب، خشک سالی، زلزلو ں، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔

فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خا ن کی زیرصدارت این ڈی آرایم ایف کے ماہرین کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ این ڈی آرایم ایف کے سی ای او لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد، محی الدین احمد وانی، فواد حیات جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری ماحولیات صائمہ سعید کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں صوبے بھر میں قدرتی آفات خصوصی طور پر دریاؤں اور نالوں میں طغیانی کے باعث ہونیوالے نقصانات کو کم کرنے اور اس سلسلے میں پیش بندی طے کرنے کیلئے تفصیلی غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ماہرین پنجاب حکومت کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے میں معاونت فراہم کریں۔

اس پالیسی میں سموگ، فوگ، گاڑیوں کے دھویں، صنعتی فضلے کی تلفی، پانی کی آلودگی اور ماحول کو آلودہ کرنے والے دیگر عوامل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو شامل کیا جائے گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کوہر قسم کا تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer