پنجاب قیمت ایپ پر شکایات کے انبار لگ گئے

 پنجاب قیمت ایپ پر شکایات کے انبار لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) مہنگائی کے ستائے شہریوں نے پنجاب قیمت ایپ پر شکایات کے انبار لگا دیئے، سال 2019 میں مجموعی طور پر چار ہزار 878 شکایات درج کروائی گئیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمڑ توڑ دی، مہنگائی کے ستائے شہریوں نے پنجاب قیمت ایپ پر گراں فروشی کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، پرائس کنٹرول، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر مجموعی طور پر سال 2019 میں 4ہزار878 شکایات موصول ہوئیں، تحصیل کینٹ میں 748 شکایات موصول ہوئیں، 748 شکایات کو حل کروایا گیا، تحصیل سٹی میں سب سے زیادہ 1727 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1696 شکایات کو حل کر دیا گیا، 31 شکایات پر ابھی کام جاری ہے۔

 تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 1207 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1184 شکایات کو حل کر دیا گیا، 23 شکایات پر کام جاری ہے، تحصیل رائیونڈ میں 728 شکایات موصول ہوئیں، 723 شکایات کو حل کر دیا گیا، 05 شکایات پر کام جاری ہے، تحصیل شالیمار میں 468 شکایات موصول ہوئیں، 462 شکایات کو حل کر دیا گیا، 6 شکایات پر کام جاری ہے۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے قیمت ایپ کا آغاز شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer