(قذافی بٹ) نیا سال، نئی جہتیں، نئے سال کے نئے تقاضے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سوشل میڈیا کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئے سال کے آغاز میں سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں متحرک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیس بک اور ٹویٹر پر بھی اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ ٹویٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اکاؤنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ عثمان بزدار کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک لاکھ 56 ہزار جبکہ فیس بک اکاؤنٹ پر وزیر اعلیٰ کے 4 لاکھ 52 ہزار فالورز ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب اب عوامی حلقوں کے ساتھ فیس بک پر بھی اپنی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے فیس بک اکاؤنٹس پر سوالات پوچھنے کی آپشن بھی دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اکاؤنٹ پر بتائیں گے کہ وہ جواب دینے کے لیے خود موجود ہیں یا نہیں۔