( سٹی42)سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پر عوام میں شدید غم وغصہ اور تکلیف پائی جا رہی ہے، بلوچستان کے 12مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی ہے،ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے نہتے اور مظلوم شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا اور درجنوں بے گناہ شہید کیے،جس کا بہت دکھ ہے جبکہ ہمارے سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے چاہا تو جلد بلوچستان میں امن قائم ہو گا اور ہم دہشت گردوں سے اپنے پیارے ملک کا کونا کونا محفوظ بنائیں گے۔

اس موقع پر شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے امن کمیٹی کے دفتر میں دعائے مغفرت کی گئی۔