سٹی 42 : پنجاب کی عوام اس ہفتے کتنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکے گی، اس حوالے سے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم ٹویٹ کردیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ پنجاب 5 فروری کو کشمیر ڈے کے ساتھ ایک طویل ویک اینڈ کا لطف اٹھائے گا، 6 فروری کو صوبائی بسنت کی تعطیل ہوگی، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار ہوگا (یعنی ایک ساتھ 4 چھٹیاں) ۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پنجاب بھر کے لوگ چھٹیوں کے اس وقت کو آرام کرنے، ری چارج کرنے اور بریک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے نکالیں گے۔
Punjab will enjoy a long weekend with Kashmir Day on February 5, a provincial Basant holiday on the 6th, followed by Saturday and Sunday.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 1, 2026
We hope people across Punjab take this time to relax, recharge, and make the most of the break ????