سٹی 42 : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم نے تمام میچز ایک پلان کے مطابق کھیلے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل بڑی ٹیم کے خلاف سیریز میں کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار سلمان علی آغا نے لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ہم اوپنرز کے علاوہ تمام بیٹرز کو صورت حال کے مطابق استعمال کریں گے، ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اس کے کردار کا علم ہے۔
انھوں نے کہا کہ عثمان طارق کے ایکشن کے حوالے سے کیمرون گرین کا کام نہیں ہے، یہ امپائرز اور میچ ریفری کا کام ہے, ان کو کرنا چاہئے، میرے خیال میں بابر اعظم کو کھیلنے دینا چاہیے وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرے گا۔