سٹی 42 : پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کئی دہائیوں بعدکلین سویپ پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے ٹیم پاکستان کو شاندار کرکٹ کھیلنے پر شاباش دی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر برتری ثابت کردی ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مایہ ناز ٹیم پاکستان نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ ، ہر شعبے میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا۔