ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آخری ٹی 20 میچ:آسٹریلیا کے ہائی کمشنر، عطا اللہ تارڑ بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

آخری ٹی 20 میچ:آسٹریلیا کے ہائی کمشنر، عطا اللہ تارڑ بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ، وفاقی وزیر اطلاعات اور گورنر گلگت بلتستان  کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سب سے پاک آسٹریلیا میچ دیکھا اور  کھلاڑیوں کے اچھے کھیل کی تعریف کی ۔ 

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے قذافی سٹیڈیم میں بہترین انتظامات کی تعریف کی، کہا کہ شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط اور جذبہ مثالی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کھیلوں خصوصا کرکٹ سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ پاکستان پر امن ملک ہے، پاکستان کے لوگ امن پسند اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ۔