ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا 

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا ، گرین شرٹس کینگروز کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر نے کےلئے پرعزم ہیں ۔ 

  تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے بعد  پاکستان نے  وائٹ واش پر نظر یں جما لیں، قومی ٹیم میں آج بھی متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ۔
  یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 90 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرلی۔

  پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہے۔

  آسٹریلیا کی تمام وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے لیں۔ شاداب خان اور ابرار احمد 3، 3 عثمان طارق 2 جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرلی۔