ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان جعلی نکاح کرواتے تھے، جس کے دوران وہ گھر والوں کو یرغمال بنا کر وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔ ان کا یہ طریقہ کار ایک منظم طریقے سے چل رہا تھا جسے پولیس نے بے نقاب کر دیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن کے مخصوص ڈریس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ڈی ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ارکان کو بھی پکڑا جا سکے۔