ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور طیارہ گر کر تباہ

 ایک اور طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک اور چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔

طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب جمعرات کو واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر کے درمیان ٹکراؤ ہوا تھا، جس میں سوار تمام 67 افراد کی موت ہو گئی تھی۔