غیر قانونی بھرتیوں کا کیس؛ چودھری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس؛ چودھری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت  کے جج ارشد حسین نے  پنجاب اسمبلی میں کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چودھری پرویز الٰہی اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت پرویز الٰہی نے جج سے اجازت طلب کی کہ کچھ دیر کمرہ عدالت میں رک جاؤں؟ اس پر جج کا کہنا تھا کہ آپ عدالت میں رک جائیں لیکن یہاں کوئی چائے بسکٹ نہیں لائے گا، پچھلی دفعہ بھی یہاں چائے اور بسکٹ چلتے رہے۔