(ویب ڈیسک)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائٹ کوٹ تقریب کا انعقادسابقہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پرنسپل ایف جےایم سی، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، رجسٹرار ایف-جے-ایم-یو پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم، ڈینز پروفیسر منیزہ قیوم، پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سرجری پروفیسر کامران خالد، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز، فیکلٹی، طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
استقبالیہ خطاب میں پرنسپل ایف-جے-ایم-سی پروفیسر نورین اکمل نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اُنہوں نے ایف-جے-ایم-سی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگ وقار اور فخر کے ساتھ سفید کوٹ پہنیں اور مریضوں کی خدمت کریں جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے طالبات اور والدین کو مبارک باد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ آج کی چیف گیسٹ سابقہ وائس چانسلر ایف-جے-ایم-یو پروفیسر شمسہ ہمایوں کو تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس ادارے میں پروفیسر شمسہ ہمایوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ اُنہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ طالبات کو گھر جیسا ماحول مہیا کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا ہمارے اس ادارے میں ضرورت مند طلباء کو 100 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ سیلاب کے دوران فاطمہ جناح میڈکل یورنیورسٹی کی المنائی کے ساتھ مل کر انسانیت کی بھرپور خدمت کی۔ دنیا کا سب سے بڑا تھلیسیمیا پریوینشن سینٹر اس ادارے میں قائم ہے اور بچہ و زچہ کے لیے 550 بیڈز پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا سینٹر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ بھی اسی ادارے میں قائم ہے جس میں چار نئی سپرا سپیشیلٹیز کا بھی آغاز بھی ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کے اسپیشل گیسٹ والدین ہیں جن کی کوششوں سے آج آپ اس مقام پر پہنچے ہیں۔
رجسٹرار ایف-جے-ایم-یو نے طالبات اور اُن کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وائٹ کوٹ پہننا امن، ہمدردی، دیکھ بھال اور مدد کی علامت ہے اور اب آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ دل سے مریضوں کی خدمت کریں۔ڈین بیسک سائنسز پروفیسر منزہ اقبال نے نئی فرسٹ ائیر ایم بی بی ایس کلاس سے حلف لیا اور اُنہیں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا۔
ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو -ای -سی)پروفیسر بلقیس شبّیر نے کیو -ای -سی ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے شرکاء کو تفصیلی بریفننگ کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کیو -ای -سی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے یونیورسٹی کے معیار اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جاتا ہے۔
ہیڈ آف اناٹومی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر صائمہ شہباز نے طالبات کو مبارک باد پیش کی اور اناٹومی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفننگ دی ۔ہیڈ آف بائیوکیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نور العین وحید نے طالبات کو مبارک باد پیش کی اور بائیوکیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفننگ دی۔
ہیڈ آف فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نعمانہ لطیف نے طالبات کو مبارک باد پیش کی اور فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بریفننگ دی۔ سابقہ وائس چانسلر پروفیسر شمسہ ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پروفیسر خالد مسعود گوندل واحد وائس چانسلر ہیں جو پی ایچ ڈی سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے سپورٹس مین بھی ہیں۔ طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں بھی اسی ادارے کی گریجویٹ ہوں اور میری زندگی میں کامیابی کی وجہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ہے۔
ڈین انڈر گریجویٹ پروفیسر منیزہ قیوم نے شُکریہ کے کلمات ادا کیے۔تقریب کے اختتام پر ٹاپ کرنے والی طالبہ میمونہ رزاق کو ہسٹری بک پیش کی گئی ۔والدین کی طرف سے شہزاد مغل صاحب نے یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی کا بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔