ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایسی حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے پہلے پہل دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں، پھر غور سے دیکھنے پر اصل حقیقت معلوم ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر دماغ گھما دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اصل میں صرف نظرکادھوکا ہے،اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔
Took me a minute.. ???? pic.twitter.com/uT4gcqftqo
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 29, 2023
وائرل ویڈیو میں ایک آنٹ ایٹر کو دیکھا جاسکتا ہے، سؤر سے مشابہہ یہ جانور چیونٹیاں اور کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔ویڈیو میں ایسا لگ رہا ہے کہ اس کے دو سر ہیں، اور دونوں ہی چیونٹیاں کھا رہے ہیں۔
— Buitengebieden (@buitengebieden) January 29, 2023
پہلے پہل اس ویڈیو کو دیکھ کر خوف کی ایک لہر رگ و پے میں دوڑ جاتی ہے۔تاہم حقیقت یہ نہیں، اسی ٹویٹر صارف نے ایک اور تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا سر سمجھا جانے والا دراصل اس جانور کا پاؤں ہے جو سر کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔