یو اے ای کا تاجروں پر نیا ٹیکس لگانے کا اعلان

UAE Introduced Tax for Traders
کیپشن: UAE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے یکم جون 2023ء سے پہلی مرتبہ وفاقی کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرانے کا اعلان  کردیا۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی جانب سے جاری کردہ وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قدرتی وسائل کے علاوہ یہ ٹیکس ملک کی تمام کارپوریشنوں اور تجارتی سرگرمیوں پر عائد کیا جائے گا، تاہم کاروباری اداروں کے لیے اس کی نسبت کم رکھی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اس نئے نظام کا مطلب 9 فیصد  کی معیاری قانونی ٹیکس شرح کا نفاذ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباروں اوراسٹارٹ اپ کی معاونت کے لیے تین لاکھ  75 ہزاردرہم (102,107.50 ڈالر) تک قابل ٹیکس منافع پر چھوٹ دی جائے گی اور ان پراس نئے ٹیکس کی شرح صفر فی صد ہوگی۔
یاد رہے 2018ء میں متحدہ عرب امارات نے زیادہ تراشیاء اور خدمات پر 5 فی صد کی شرح سے اضافی قدری ٹیکس متعارف کرایا تھا۔ کاروباری اداروں کو حصص سے حاصل ہونے والے سرمائے کے منافع اور اس پرٹیکس ادا کرنے سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔ نئے پروگرام میں افراد کو رئیل اسٹیٹ اور دیگرسرمایہ کاری پر کیپیٹل گین ٹیکس اور ایسی آمدن پرانکم ٹیکس سے استثنا برقرار رکھا گیا ہے جو کسی کاروبارسے حاصل نہیں ہوتی ہے۔

وزارت نےواضح کیا ہے کہ یو اے ای کا کارپوریٹ ٹیکس نظام فری زون میں کاروباری اداروں کو پیش کی جانے والی کارپوریٹ ٹیکس مراعات کااحترام جاری رکھے گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ یہ ادارے تمام ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرتے ہوں۔