سٹی 42: پیپلزپارٹی کے رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عوام کو روز بروز کچلا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت میں متعدد بار اضافہ کیا گیا،حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے،نااہل حکومت ایکسپوز ہوگئی، وزیراعظم کو عوامی مسائل کا پتہ ٹی وی سے چلتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو روز بہ روز کچلا جارہا ہے، اب یہ حکومت ایکسپوز ہو چکی ہے اب سلیکٹر اس حکومت سے ہاتھ اٹھا لیں تو بہتر ہے۔ ہم اس وزیر اعظم کو سلیکٹر کہتے ہیں، اس وزیر اعظم کو عوام کے مسائل کا پتہ یا ٹی وی یا بیوی سے چلتا ہے، اب وزیر اعظم کیلئے ایک ہی راستہ ہے کے وہ عزت سے چلے جائیں۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ کون چور ڈاکو لٹیرا ہے وہ یہی حکومت والے ہیں، ایک بیان کبھی غریب بیروزگار کیلئے نہیں ہوتایہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے۔وزیراعظم کو خود پتہ ہے اس مسلط کیا گیا ہے ایک ماہ میں 9 روپے پیٹرول میں اضافہ کردیا گیا ہے۔