اپوزیشن کرپشن کا تحفظ چاہتی ہے:گورنر پنجاب

اپوزیشن کرپشن کا تحفظ چاہتی ہے:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :گور نر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کرپشن کا تحفظ اور احتساب کا خاتمہ چاہتی ہے، سینٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کے بل کی مخالفت ہارس ٹریڈنگ کی سپورٹ کرنا ہے۔


گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ملاقات کی، ملاقات میں کرپشن کے خاتمے، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشو پر بات کی گئی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں شفافیت اور میرٹ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہوتا، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے، حکومت شفاف احتساب کے اصولی موقف پر آج بھی قائم ہے، ہر معاملے میں ضد اور انا پر قائم اپوزیشن کا کوئی مستقبل نہیں۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی صورت مخالفین کے دباؤ میں آنے والے نہیں، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے کسی لانگ مارچ سے فرق نہیں پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیا ہے۔

دوسری جانب ریٹائرڈ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کو پنشن نہ دینے کا معاملہ،ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کیخلاف بطور چانسلر توہین عدالت کی درخواست سماعت،عدالت نے حکم عدولی پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو بطور چانسلر سترہ فروری کو طلب کر لیا ۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وائس چانسلر جی سی یو فیصل آباد ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزارکی جانب سے حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواستگزار خاتون 2015 میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے عہدے سے ریٹائر ہوئیں ۔پنشن کی ادائیگی نہ ہونے پر چانسلر کو درخواست دی۔ داد رسی نہ ہونےپرہائیکورٹ سےرجوع کیا۔ عدالت نےگورنرپنجاب کو چانسلر کی حیثیت سے پنشن کےمتعلق درخواست پرفیصلےکاحکم دیا ۔ 2019 کے حکم پر تاحال گورنر نے بطور چانسلر عملدرآمد نہیں کیا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer